لاہور ، حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم ، سات وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:42

لاہور ، حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم ، سات وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سات وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار جسٹس ریٹائرڈ فیصل نصیر خان نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزراء نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں، انہوں نیاستدعا کی کہ وزیراعظم اور وزراء کی نااہلی کے بعد انہیں فراہم دی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد کرے، جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔