ایازصادق پارٹی میں انتشار کی وجہ سے پریشان ہیں،عارف نظامی کا انکشاف

نوازشریف کوچاہیےکہ شہبازشریف کوآگےآنےدیں،پیپلزپارٹی کوجلد الیکشن کیلئے انتخابی ریفارمز جلد کروانا ہونگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 19:58

ایازصادق پارٹی میں انتشار کی وجہ سے پریشان ہیں،عارف نظامی کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء ) : سینئرصحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق پارٹی میں انتشار کی وجہ سے پریشان ہیں،نوازشریف کوچاہیے کہ شہبازشریف کوآگے آنے دیں،پیپلزپارٹی کوجلد الیکشن کے انعقاد کیلئے ریفارمز جلد کروانا ہونگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیاتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اگر جلدی الیکشن کرواناچاہتی ہے تو الیکشن ریفارمز جلد کروائے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ابھی بھی سندھ اور ڈاکٹرعاصم کے مسئلے پراٹکی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ اس بات کا جائزہ لے گی کہ نااہل شخص پارٹی کا صدر رہ سکتاہے یا نہیں۔ہوسکتاہے کہ نوازشریف پارٹی صدر بھی نہ رہ سکیں۔نوازشریف کوچاہیے کہ شہبازشریف کوآگے آنے دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نوازشریف کی ساری باتیں ان کی حکومت کیخلاف جارہی ہیں۔ ایازصادق پارٹی میں انتشار کی وجہ سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا گراف اوپرجا رہاہے۔لیکن پی ٹی آئی فیورٹ نہیں ہے۔ اگرپارٹی قیادت شہبازشریف کوسونپ دی جائے تومسلم لیگ ن فیورٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ فوج اقتدار پرقبضہ نہیں کرے گی۔