ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لندن میں وزیر اعظم کی سرکاری گاڑی کا چالان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 19:55

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لندن میں وزیر اعظم کی سرکاری گاڑی کا چالان ..
لندن(رادو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر2017ء )؛ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لندن میں وزیر اعظم کی سرکاری گاڑی کا چالان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں ۔

(جاری ہے)

لندن دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستانی ہائی کمشنر کافی شاپ گئے تو ڈرائیور نے گاڑی ڈبل ریڈ لائن پر پارک کر دی ۔ریڈ لائن پر گاڑی پارک کرنا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔جس پر لندن پولیس نے وزیر اعظم کی سرکاری گاڑی کا چالان کر دیا ۔ویڈیو دیکھیں۔