چنیوٹ، علامہ شاہ احمد نورانیؒ کی یاد میں تقریب کا انعقاد

مولانا نورانی نے تمام عالم اسلام میں نظام مصطفی کے عملی نفاذ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور تبلیغ اسلام کیلئے تمام زندگی وقف کر رکھی تھی آپ نے قومی اسمبلی کے فلور پر تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ مل کر قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دینے کی قرار داد متفقہ طور پر اسمبلی میں پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی، علمائے کرام کا تقریب سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) جمعیت علما ء پاکستان کے زیراہتمام قائد اہل سنت حضرت مولانا علامہ شاہ احمد نورانی صدیقیؒ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

مولانا نورانی نے تمام عالم اسلام میں نظام مصطفی کے عملی نفاذ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور تبلیغ اسلام کیلئے تمام زندگی وقف کر رکھی تھی آپ نے قومی اسمبلی کے فلور پر تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ مل کر قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دینے کی قرار داد متفقہ طور پر اسمبلی میں پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی قائد اعظم محمد علی جناح ان کے والد گرامی شیخ الاسلام حضرت علامہ مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی کو تمام غیر ممالک میں فتنہ قادیانی کی سرکوبی کیلئے بھیجا تھا ہم بھی انشاء اللہ اپنے اکابرین حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی ؒ، امیر ملت پیر جماعت علی شاہ علی پوری، شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی، مولانا عبدالحامد بدانوی ، مجاہد ملت مولاناعبدالستار خان نیازی ایم این اے، مولانا سید خلیل احمد قادری اور تمام علما و مشائخ اہلسنت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی کو بھی ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی بھی سیاست دان کو قادیانی ایجنڈے پر کام نہیں کرنے دیں گے موجودہ حکومت کے حواریوں نے ختم نبوت کے حوالے سے اپنی روش نہ بدلی تو مزید بحران کا شکار ہو کر اپنا نام ونشان کھو بیٹھیں گے آج بھی تمام عالم اسلام کے مسلمانان بیت المقدس کیلئے بھی اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ملکی حالات خراب کرنے کیلئے یہودی لابی نے قادیانیوں کا فتنہ پیدا کیا ہے جس کا تدارک ضروری ہے حالیہ فیصل آباد میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس زیر سرپرستی خواجہ حمید الدین سیالوی اور تمام سنی جماعتوں کے قائدین اور لاکھوں عوام اہلسنت نے شریک ہو کرعقیدہ ختم نبوت ؐکیلئے اپنی جان و مال قربان کرنے کا عہد کیا ہے تمام قائدین کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان شاء اللہ دوسری عظٰیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس 17دسمبر بروز اتوار شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں منعقد ہو گی جس میں تمام اہل سنت جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین اور لاکھوں عوام اہل سنت شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :