چنیوٹ،15ویں سالانہ آفتاب نبوت کا نفرنس کل منعقد ہو گی،

تمام تر انتظامات مکمل ،کا رکنان نے ڈیو ٹیاں سنبھال لیں ،خوبصورت پنڈال تیار ،سیکورٹی کے خصوصی و ہنگامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی، کانفرنس سے جید علماء کرام خطاب فر مائیں گے

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:41

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء)15ویں سالانہ آفتاب نبوت کا نفرنس روایتی تزک و احتشام کے ساتھ کل منعقد ہو گی ،تمام تر انتظامات مکمل ،کا رکنان نے ڈیو ٹیاں سنبھال لیں ،خوبصورت پنڈال تیار ،سیکورٹی کے خصوصی و ہنگامی اقدامات ، مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگر کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی جا مع مسجد شہدا ء ختم نبوت میں 15ویں سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ آج ہو گی جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،کارکنان نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ،سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر مناسب اتتظامات کئے گئے ہیں کثیر تعداد میں کا رکنان ڈیو ٹیاں سر انجام دیں گے ،کانفرنس پاکستان کی سا لمیت کیلئے موثر ثابت ہو گی،کانفرنس کی کل دو نشستیں ہو ں گی پہلی نشست صبح دس بجے تا نماز جمعہ تک ہو گی جبکہ دوسری نشست بعد نماز جمعرہ تا عصر کی نماز تک ہو گی جس میں حضرات علماء کرام خطابات کریں گے ، کانفرنس میں جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے ،کا نفرنس کی صدارت مرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی فرمائیں گے جبکہ نقا بت و نگرانی کے فرائض جامعہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم صاحبزادہ قا ری محمد سلمان عثمانی ادا کریں گے ،ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ قاری محمد سلمان عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ 15ویں سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس سے جید علماء کرام خطاب فر مائیں گے یہ کا نفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر ثابت ہو گی اور ا سکے دوررس اثرات مرتب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اس کا نفرنس میں جن میں خاص طور پر،مقرر بیان مولاناسید محمد اسماعیل شاہ کاظمی(لاہور)فضیلة الشیخ مو لانا اسعد محمود مکی (مکہ مکرمہ )مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی ای) مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا محمد مغیرہ ،مولانا فیض اللہ خان ،مولانا ،ملک خلیل احمد اشرفی،مولانا مفتی محمد آصف،مولانا ثناء اللہ چنیوٹی ،مولانا بدر عالم چنیوٹی،مولانا غلام شبیر عثمانی، محمد حنیف مغل ،قاری محمد سلمان عثمانی و دیگر حضرات علماء کرام اس کانفرنس میں شرکت و خطاب فرمائیں گے،اہل اسلام سے شرکت کی پر زور اپیل ہے کہ وہ کفر گڑھ چناب نگر میں ہو نے والی آفتاب نبوت کانفرنس میں جوق در جوق شرکت فرمائیں،اہل اسلام سے شرکت کی پر زور اپیل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کا نفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر ثابت ہو گی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔