چنیوٹ،گھر میں کھیلتے ہوئے دو سالہ بچی گرم پانی کے ٹپ میں گر کر جھلس گئی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:41

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) گھر میں کھیلتے ہوئے دو سالہ بچی گرم پانی کے ٹپ میں گر کر جھلس گئی بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات موضع کوڑالہ فیصل آباد روڈ پر گھر میں کھیلتے ہوئے دوسالہ نادیہ دختر جعفر علی گرم پانی کے ٹپ میں گر گئی جس کے باعث بچی جھلس گئی ریسکیو 1122کے عملہ نے بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :