بھیرہ میں نامعلوم 9 ملزمان شہری کے گھر سے چار لاکھ چودہ ہزار روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور لائسنسی اسلحہ چوری کر کے فرار ہو گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) سرگودھا میں پولیس کے دعوئوں کے باوجود ناکوں‘ ٹھیکری پہرے بے سود ہو کر رہ گئے تالا توڑ گروپ سرگودھا پولیس کے لئے چیلنج بن گیا ۔ مزید5 وارداتوں میں لاکھوں کا سامان نقدی‘ مویشی‘ زیورات چوری کر لئے گئے بھیرہ میں نامعلوم 9 ملزمان نے اعظم خان کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے چار لاکھ چودہ ہزار روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور لائسنسی اسلحہ چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں اسدعباس کی حویلی کے تالے توڑ کر ملزمان نے ہزاروں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے چک11جنوبی میں دو نامعلوم ملزمان نے وقاص ظفر زمیندار کے ڈیرے کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے دریں اثناء بلاک14 میں نامعلوم ملزمان نے محمدعمران کا نیا موٹرسائیکل ہوٹل کے باہر سے چوری کر لیا علاوہ ازیں پھلروان میں نامعلوم افراد نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان کریانہ چوری کر لیا۔

متعلقہ عنوان :