سرگودھا، شادی کی تقریب سے واپس آنیوالی کار سوار فیملی کو تین مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

چک55جنوبی فیصل آباد روڈ پر تین مسلح ڈاکوئوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کار کو روکا، خواتین سمیت نیچے اتار کر اسلحہ کے زور پر 68 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ‘نقدی اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قریب شادی کی تقریب سے واپس آنیوالی کار سوار فیملی کو تین مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک55جنوبی کا رہائشی شاہد انور لالیاں میں شادی کی تقریب کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر واپس آرہے تھے کہ چک55جنوبی فیصل آباد روڈ پر تین مسلح ڈاکوئوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں روک لیا اور انہیں خواتین سمیت نیچے اتار کر اسلحہ کے زور پر 68 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ‘نقدی اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں نے قبل ازیں بھی متعددگاڑیوں اور راہگیروں سے لوٹ مار کر کے نقدی‘ موبائل فون چھین لئے۔