ماڈل ٹائون کا واقعہ پرمیں نے انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی، شہباز شریف

ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ،لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،وزیر اعلی پنجاب کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:41

ماڈل ٹائون کا واقعہ پرمیں نے انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کا واقعہ افسوسناک تھا،واقعہ پر میں نے اسی روز کمیشن بنانے کا اعلان کیاتھا-وزیر اعلی نے کہا کہ 17جون 2014کو میں نے پریس کانفرنس کی تھی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واقعہ کی انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست کی تھی-انہوںنے کہا کہ ہماری ہمدردیاںشہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں تا ہم لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیی-ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ22مہینے سٹے آرڈر پر رہا اور بعض عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے اس اہم منصوبے میں رکاوٹ پیدا کی-ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اگر فاٹا پر اختلافات ہیں تو فاٹا کی70سالہ تاریخ کو بدل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :