لورالائی، پولیس کی کامیاب کارروائی ،5کلومنشیات برآمدملزم گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:46

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 5کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یاسین نامی شخص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلوگرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔گرفتار شخص پنجاب کے علاقے بہاولپور کا رہائشی بتایاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :