معذور افراد انسانی معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو عام افراد کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں،کمشنر سکھر ڈویڑن

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء)کمشنر سکھر ڈویڑن ڈاکٹر محمدعثمان چاچڑ نے کہا ہے کہ معذور افراد انسانی معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو عام افراد کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں ۔کوئی بھی مہذب معاشرہ معذروں کو نظر انداز کرنے یا انہیں معاشرے میں قابل احترام مقام سے محروم رکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا وہ تمام حقوق جو عام افراد معاشرہ کو میسر ہیں معذور افراد بھی ان حقوق کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر کی سماجی رہنما صفیہ بلوچ کی قیادت میںملنے والے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ضلع سکھر کے وفد سے ملاقات کے دوران وفد میں شامل پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ضلع سکھر کے صدر حافظ سہیل احمد ، جنرل سیکریٹری رحمت اللہ ، کفایت اللہ قریشی و دیگر اراکین شامل تھے وفد نے کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ کو معذور کوٹہ ،پرائیوٹ سیکٹر پر معذور افراد کو نوکریاںنہ ملنے ، دیگر شعبہ جات میں معذور افراد کو نظر انداز کرنا سمیت معذور افراد کیساتھ ہونی والی زیادتیوں سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے معذور افراد کو روزگار فراہمی کے سلسلے میں ہنر مند سینٹر کے قیام کیلئے سرکاری پلاٹ دینے کی درخواست کی گئی جس پر کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز حقو ق کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کریگی معذور افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں ان کے درپیش مسائل حل کیلئے حکومت سندھ اقدام کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی بھی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ معذور افراد کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوشش کی جائیگی معذور افراد خود کو تنہا نہ سمجھیں معذور افراد کی فلاح کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔