فاٹا کبھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے: محمود خان اچکزئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 19:48

فاٹا کبھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے: محمود خان اچکزئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا کبھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے اجلاس کے دوران فاٹا اور خیبرپختونخواہ کے انضمام کے حوالے سے بحث پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کبھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے۔

لہذا فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں کسی صورت انضمام نہ کیا جائے۔ وہ اور ان کی جماعت فاٹا اور خیبرپختونخواہ کا انضمام کسی صورت نہیں ہونے دے گی۔ واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی اس سے قبل بھی پاکستان سے متعلق متنازعہ بیانات دینے کیلئے مشہور ہیں۔ محمود خان اچکزئی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ چونکہ افغانستان ناراض ہوگا لہذا فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں انضمام نہ کیا جائے۔