17دسمبر کو گوجرا نوالہ کانفرنس میں مزید 5 ارکان کے استعفے آئیں گے،پیر حمید سیالوی

گوجرانوالہ کے بعد گجرات اور لاہور میں کانفرنس ہوگی،کل 35 اراکین کے استعفے سپیکر کو پیش کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 19:43

17دسمبر کو گوجرا نوالہ کانفرنس میں مزید 5 ارکان کے استعفے آئیں گے،پیر ..
سرگودھا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14دسمبر 2017ء): پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے ختم نبوت کانفرنس اب گوجرانوالہ میں ہو گی جس میں پھر پانچ استعفے آئیں گے اس کے بعد گجرات میں اور چار جنوری کو لاہور میں ہو گی جہاں مزید لوگ مستعفی ہوں گے اور 35ارکان کے استعفے سپیکر کو پیش کر دیئے جائیں گے۔۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے مستعفی ہونے سے انکار کر بعد پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ ن سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

جس کے بعد انکے حامی اراکین صوبائی اسمبلی مستعفی ہو گئے ۔پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے مزید اراکین اسمبلی کے استعفوں کی خبر سنا دی۔اس موقع پر پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے جان کی قربانی بھی دی جائے تو وہ بھی کم ہے میں اپنے موقف پر قائم ہوں، اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کر سکتا، تحفظ ناموس رسالت کانفرنس اب گوجرانوالہ میں ہو گی جس میں پھر پانچ استعفے آئیں گے اس کے بعد گجرات میں اور چار جنوری کو لاہور میں ہو گی جہاں مزید لوگ مستعفی ہوں گے اور 35ارکان کے استعفے سپیکر کو پیش کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ملک گیر احتجاج مرحلہ وار جاری رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی آئندہ انتخابات میں بھر پور مخالفت کریں گے جن اراکین اسمبلی نے مستعفی ہونے کے وعدہ کیے اور پھر حکومتی رابطہ پر منحرف ہو گئے وہ پھر سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر رہے ہیں تا ہم اب ان سے استعفے نہیں لئے جائیں گئے جو لوگ اقتدار کے مزے لوٹنے کی خاطر میاں برادران کے گن گا رہے ہیں وقت آنے پر یہ اللہ کی پکڑ میں ہوں گے عوام انکا بے رحم احتساب کریں گے استعفوں کے خوف سے حکومت نے ارکان اسمبلی سے رابطے کرنے کیلئے خواجہ سعد رفیق‘ دانیال عزیز‘ طلال چوہدری اور دیگر وزراء کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں کہ وہ ارکان اسمبلی کو استعفے دینے سے روکنے کیلئے ان سے رابطہ کریں۔