مریدکے ،اغواء ہونے والا زمیندار اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گیا ،پولیس پر ملزم نہ پکڑنے کا الزام ،کمسن بیٹا بھی بازیاب کرانے کا مطالبہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:31

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) مریدکے اغواء ہونے والا زمیندار اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گیا پولیس پر ملزم نہ پکڑنے کا الزام کمسن بیٹا بھی بازیاب کرانے کا مطالبہ مقامی پریس کلب میں شدید زخمی زمیندار محمد بشیر حسین ولد معراج دین نے بتایا اسے ظفر کھرل ، عامر کھرل، باقر نوید وغیرہ نے کمسن بیٹے سمیت اغواء کیا اور لاہور ماڈل ٹاؤن کے قریب ایک کوٹھی میں لے جا کر کئی روز تک تشدد کا نشانہ بنایا موقع ملتے ہی وہ فرار ہو گیا جبکہ اسکا کمسن بیٹا ملزموں کے قبضہ میں ہے جبکہ اسکی جان کو بھی خطری ہے اس نے ملزموں کیخلاف تھانہ فیروزوالا میں اغواء کا مقدمہ درج تو کرایا مگر پولیس کی مدد کی بجائے الٹا اسے ہراساں کر رہی ہے ملزم سر عام دندناتے پھر رہے ہیں جنہیں احمد سلیم بٹ نامی ایک پولیس آفیسر جو کہ ایک اعلیٰ پولیس آفیسر کا خود کو ریڈر ظاہر کرتا ہے وہ فریاد لیکر ملزموں کیخلاف جائے تو کہاں جائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب اسکی مدد کریں وگرنہ وہ دل برداشتہ ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے خود سوزی کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :