سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سمٹ کا موضوع اہم ہے، سائنس فکشن تبدیل ہوکر حقیقت بن رہی ہے، سمٹ سے یہ بات سمجھ میں آجائیگی دنیا کس طرح تبدیل ہو رہی ہے، سید مراد علی شاہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:28

سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف کام کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات ایک مقامی ہوٹل میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ آئی سی اے پی لیڈر شپ سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ سمٹ کا موضوع بہت اہم ہے، سائنس فکشن تبدیل ہوکر حقیقت بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سمٹ سے یہ بات سمجھ میں آجائے گی کہ دنیا کس طرح تبدیل ہو رہی ہے اور یہ تبدیلی آپ کی زندگی میں کس طرح اثرانداز ہورہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آٹومیشن کے باعث 35 فیصد سے زائد ملازمتیں متاثر ہورہی ہیں،اس سمٹ کی سفارشات ہماری صنعت اور معیشت کے لیے اہم ہونگے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے، یہ فورم ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرینورئیرز کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افرادی قوت بڑی تعداد میں موجود ہے،افرادی قوت سے ہی چین ایک بہت بڑی قوت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے تقریبا تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گئے ہیں۔حکومت 50 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دی رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہتری لائی ہے، آئی کیپ کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ورلڈ بینک پیچامتھو ایلنگووین Patchamuthu illangovan نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں شامل ہونے کے لیے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہو گا، تیز ترقی کے لیے پاکستان کو شرح آبادی بھی ایک فیصد پر لانی ہو گی۔چئیرمین یو این کمیٹی پروفیسر عطا الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں مزید تیزی سے آگے جانا ہو گا تاکہ دنیا کے ساتھ چل سکیں ۔ چئیرپرسن آئی کیپ چارٹرڈ اکانٹنٹس ویمن کمیٹی حنا عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ہم انڈسٹری کے ہر شعبے میں ویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔تقریب کے دوران صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے وزیراعلی سندھ کو تعریفی شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :