ادارے ایک دوسرے کیساتھ حالت جنگ میں ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق دل چھوٹا نہ کریں،اقتدارکی کون سی بھوک ہے جوسیاستدانوں کوسونے نہیں دے رہی،منزل قریب ہے اگراگست تک انتخابات ہوگئے تو پاکستان کا جھنڈا بلند ہوگا،
تمام قوتیں نوازشریف کو گراکرخود کوفاتح سمجھ رہی ہیں،نوازشریف کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایا،اگر میاں صاحب آج کھڑے ہوجائیں تو پاکستان کھڑا ہوجائے گا،سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:25
(جاری ہے)
ادارے اپنی ذمہ داری ادا کریں،ملک کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں نے ملک کو اختلافات کی دلدل میں پھینک دیا ہے اور ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے میں تمام پارٹیوں سے آئین کے تقاضے پورے کرنے کی درخواست کرتا ہوں،اگر تمام پاکستانی مل کر کوشش کریں تو ملک کو بچایا جا سکتا ہے منزل قریب ہے اگر اگست تک انتخابات ہو گئے تو پاکستان کا جھنڈا بلند ہو گا حھنڈا بلند ہوگا ،اگست میں جو بھی پارٹی جیتے پاکستان ہی جیتے گا ۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہتا ہوں کہ دل چھوٹا نہ کریں، بلکہ دل بڑا کریں حالات کو ہم سب نے مل کر ٹھیک کرنا ہے، کوئی الیکشن ہارے یا جیتے لیکن جیت عوام کی ہونی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مخالفین کو اقتدار کی ایسی کیا بھوک لگی ہے کہ وہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان سے میرا تعلق 35 سال پرانا ہے، اختلافات کے باوجود میاں نواز شریف نے ملاقات کی دعوت دی جومیں نے قبول کر لی،میں نے اپنے سیاسی کرئیر میں میاں صاحب کو نہیں چھوڑا بس اختلاف تھا، میں نے میاں صاحب کو کہا کہ اگر اپ لڑیں گے تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا،میاں صاحب کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایا،میاں صاحب کو عوم نے تین بار وزیر اعظم بنایا ۔اگر آج میاں صاحب مایوس ہوگئے تو ملک بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول میں بہت سی صلاحتیں موجود ہیںمیں بلاول کو مستقبل کا اچھا لیڈر سمجھتا ہوں،زرداری صاحب اور بلاول بھٹو کو کل ملتان جلسے میں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کل ہونے والے جلسے کو اچھا قدم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں اب تیسری جنگ عظیم شروع ہو گئی ہے جو مسلمانوں کے خلاف ہونے جا رہی ہے یہ جنگ شروع ٹرمپ نے شروع کی ہے اور ختم بھی ان کے دروازوں پر جا کر ہوگی، اقوام متحدہ بے بس ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.