مخالفوں کے منہ بند کر دیئے ،عوام سے رابطے کا سلسلہ اب رکے گا نہیں‘ بلاول بھٹو زرداری

وسطی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ بڑے جلسے سے آگے بڑھائیں گے،صوبائی تنظیم وقت ،مقام کا جلد فیصلہ کرے چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت بلاول ہائوس میں اجلاس ، وسطی پنجاب میں جلسوں کی حتمی منظوری دے دی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:25

مخالفوں کے منہ بند کر دیئے ،عوام سے رابطے کا سلسلہ اب رکے گا نہیں‘ بلاول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالفوں کے منہ بند کر دیئے ،عوام سے رابطے کا سلسلہ اب رکے گا نہیں،وسطی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ایک بڑے جلسے سے آگے بڑھائیں گے،صوبائی تنظیم وقت اور مقام کا جلد فیصلہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، کوارڈینیشن ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وسطی پنجاب میں جلسوں کی حتمی منظوری دے دی گئی اور بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب کا پہلا جلسہ کب اور کہاں ہو گاصوبائی تنظیم کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چنیوٹ سے جس مہم کا آغاز ہوا اسے شہر شہر لے جائیں گے، فتح جنگ اور ساہیول کے جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اسلام آباد کے کامیاب جلسے پر رہنماوں کو مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جلسے نے مخالفوں کے منہ بند کر دئیے،عوام سے رابطے کا یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں،وسطی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ایک بڑے جلسے سے آگے بڑھائیں گے۔ملتان اور گڑھی خدا بخش کے جلسوں کے بعد دوبارہ وسطی پنجاب کے عوام میں آئیں گے۔