لاہور،ماڈل ٹائون جوڈیشل انکوائری کی بنیاد پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی اہلیت لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:18

لاہور،ماڈل ٹائون جوڈیشل انکوائری کی بنیاد پر شہباز شریف اور  رانا ثناء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ماڈل ٹائون جوڈیشل انکوائری کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست چودآری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹائون جوڈیشل کمیشن نے شہباز شریف کا حلف نامہ جاوٹا قرار دیا اور اس پر سوالات اٹھائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے موقع سے پولیس ہٹانے کا حکم نہیں دیا اور اس حوالے سے جھوٹ بولا، درخواست گزار کے مطابق کمیشن میں پیش کردہ ایک بھی دستاویز شہباز شریف کے دعوی کو سچا ثابت نہیں کرتی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے بھی کمیشن کے سامنے متضاد بیانات دیئے ہیں، جھوٹ بولنے اور حقائق چھپانے پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ صادق اور امین نہیں رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو نااہل قرار دیا جائے اور شہباز شریف کا انکوائری ٹربیونل کے سامنے پیش کردہ حلف نامہ بھی طلب کیا جائے۔