ملک اب بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ، صورت حال افسوسناک ہے، نواز شریف

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:18

ملک اب بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ، صورت حال افسوسناک ہے، نواز شریف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اب بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ صورت حال افسوسناک ہے۔ لندن میں صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بظاہر 28 جولائی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے قوموں کے لیے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی ڈگر پر چل رہاتھا ، آگے بڑھ رہاتھا ، ملک اب بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔’ہم نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، پاکستان کے اندر اب بجلی آگئی ہے، آج کل بجلی طلب سے بھی زیادہ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم اب اس نے پھر سر اٹھالیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے بھی اب سستی کا شکار ہوگئے ہیں، منصوبے اب پہلے کی طرح تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج بھی اب نیچے آگیا، ہمارے زمانے میں چڑھتا تھا اور آگے بڑھتا تھا۔یہ معاشی اعشاریے بہت اہم ہیں ،اسٹاک ایکس چینج 54 ہزار سے 37 ہزار انڈیکس پر آگیاان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے غیر مستحکم ہوجانے کے اثرات لازمی طور پر پڑتے ہیں اور یقیناً یہ صورت حال افسوسناک ہے۔نوازشریف نے شعر بھی پڑھا کہ زندگی کچھ اس طرح سے گزری غالب،ہم بھی کیایاد کریں گے خدارکھتے تھے،

متعلقہ عنوان :