یونیورسٹی آف ساہیوال کے خلاف پرائیویٹ ایجوکیشن مافیا ان ایکشن وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) یونیورسٹی آف ساہیوال کے خلاف پرائیویٹ ایجوکیشن مافیا ان ایکشن پرائیویٹ کالجوں میں طلباء کو پڑھانے والے کمیسٹری ،قانون ،نفسیات،اور بز نس ایڈ منسٹریشن کے یونیورسٹی طلباء کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا یونیورسٹی انتظامیہ سے محاز آرائی عروج پر پہنچ گئی مخصوص گروپ نے طلباء کاتعلیمی استحصال شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

طلباء کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور یونیورسٹی آف ساہیوال کو فعال کر نے کے لئے فوری اور ہنگامی اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔طلباء کے والدین کے مطابق شعبہ کمیسٹری کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عاصمہ ناز اور ان کے شو ہر بشارت عزیز مینجر قو می بچت و دیگر ٹو لہ ڈائریکٹر یونیورسٹی داکٹر شفیق کے خلاف ہم آرا ہے کیونکہ ڈاخٹر شفیق نے ڈاکٹر عاصمہ ناز کے خاوند جعلی چئیر مین نیب کو ایف آئی اے کے ذریعے چھا پہ مر وا کر گرفتار کر وانے کی وجہ سے تنائو بڑھ گیا جس کی وجہ سے یہ محاز آرائی زور پکڑ گئی ہے اور یونیورسٹی آف ساہیوال کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اس لئے وزیرا علیٰ کو فوری نوٹس لینا چا ہئے۔

متعلقہ عنوان :