یعقوب شاہ کاکڑ کا تحصیلدار بوری لورالائی اسد خان شیرانی کے تبادلہ پر اظہار افسوس

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:12

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء)انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر اور ضلعی صدر یعقوب شاہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں تحصیلدار بوری لورالائی اسد خان شیرانی کے تبادلہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی کا المیہ یہ رہا ہے کہ کسی بھی مخلص ایماندار شریف عوامی خدمت گار آفیسر کو یہاں کبھی بھی یہاں رہنے نہیںدیا گیا موصوف نے لورالائی میں انتہائی کم مدت گزارا لیکن امن و امان اور عوامی مسائل کے حل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیوں کہ موصوف علاقے کے رسم و رواج اور عوام کے مزاج شریف النفس اور عوامی خدمت کے جزبے سے سرشار آفیسر ہیں ان کے تبادلہ سے بوری لورالائی کے عوام بہت ناراض ہیں اور ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسد خان شیرانی کے لورالائی سے تبالہ کے احکامات فوری منسوخ کریں اور انہیں لورالائی میں رہنے دیا جائے۔