بلوچستان ،کے علاقے کانک سے گزشتہ روز ملنے والی لاش شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) بلوچستان کے علاقے کانک سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے علاقے کانک کے پہاڑوں سے ایک 13 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا لاش ضروری کا رروائی کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دی گئی تھی جہاں پر اس کی شناخت کے اس بھائی آصف نے کی اور مقتولہ 13 سالہ عابدہ بی بی کے نام سے کی گئی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو دس روز قبل اغواء کیا گیا تھا جس کے اغواء کی رپورٹ لیویز تھانہ میں درج ہے مزید کارروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :