لورالائی،افغان مہاجرین کانادرا آفس کے سامنے احتجاج جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:09

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) افغان مہاجرین کا لورالائی نادرا آفس کے سامنے سخت سردی میں بستر ڈال کر احتجاج جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی پہچان کیلئے نادرا کو کارڈ بنا نے کیلئے کہا ہے جسکی وجہ سے ہزاروں افغان مہاجرین روزانہ نادرا آفس کے سامنے جمع رہتے ہیں نادرا میں افرادی قوت سہولیات کی کمی کی وجہ سے اتنے افراد کے بوجھ سنبھال نہیں سکتے جس کی وجہ سے آئے روز سخت رش رہتا ہے افغان مہاجرین نے بدھ کے روز نادرا آفس کے سامنے بستر ڈال کر سخت سردی کی وجہ سے آگ جلا کر دھرنا دے دیا ان کا کہنا ہے کہ با آثر افراد رقم دے کر کام نکالتے ہیں جبکہ غریب افراد رقم دینے کے قابل نہیں لہٰذا اب ہم یہاں سے نہیں جائیں گے اور کارڈ لیکر جا ئیں گے سینکڑوں افراد نادرا آفس کے سامنے جمع ہیں اور نادرا کے خلاف نعرہ بازی بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :