محکمہ واٹر مینجمنٹ کو کاشتکاروں کو ڈرپ سسٹم اور سولر سسٹم سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں زرعی رقبہ کو بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ڈرپ سسٹم اور سولر سسٹم زمینداروں کو سبسڈی پر دینے کیلئے فنڈز مختص کرکے محکمہ واٹر مینجمنٹ کو کاشتکاروں کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈرپ سسٹم سے زمین کی زرخیزی بھی بحال رہے گیا ور پانی بھی کم استعمال ہو گا۔

(جاری ہے)

زمینداروں کو ڈرپ سسٹم پر 60 فیصد اور اسکو چلانے کیلئے لگائے جانے والے سولر سسٹم پر 80 فیصد سبسڈی پر دیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ پنجاب نے زمینداروں کو حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے جلد از جلد درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کوئی مشکل پیش آئے واٹر مینجمنٹ کے افسران سے رابطہ کریں