سرگودھا،بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کو دینے کی بجائے اداروں کو دینے کی تحریری استدعا کی

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے آئندہ الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کو دینے کی بجائے ان اداروں کو دینے کی تحریری استدعا کی ہے، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی گیارہ میونسپل کارپوریشنوں کے میئرز نے متفقہ طور پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحریری استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو فعال کیا جائے اور ان اداروں کو ممبران اسمبلی کی بجائے ترقیاتی فنڈز اور درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کرنے کے اختیارات دیئے جائیں تا کہ ہم انتخابی مہم اچھے طریقے سے چلا سکیں