سرگودھا،اینٹی کرپشن نے چار ارب کے میگا کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ کارر تیز کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو سے ریکارڈ طلب کر لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے چار ارب کے میگا کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع اور تیز کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو میانوالی کے افسران نے اہلکاروں کے ہمراہ 4 ارب روپے مالیت کی ہندو اوقاف کی اراضی کراچی مہاجرین ظاہر کرتے ہوئے متعدد افراد کو الاٹ کی تھی،جس کی باضابطہ تحقیقات شروع کی گئی تو بہت سے شواہد اور سنگین نوعیت کے انکشافات ہوئے ،کہ متعدد افراد کا تعلق کراچی مہاجرین سے نہیں ہے، جنہیں یہ اراضی الاٹ کی گئی ہے، اس اقدام سے محکمہ ہندو اوقاف کی سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کر کے مذکورہ افسران نے کروڑوں کمائے ہیں،ا ن انکشافات کی روشنی میں ڈائریکٹر عاصم رضا کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی اعلی سطحی ٹیم نے مکمل ریکارڈ تک رسائی مانگتے ہوئے بورڈ آف ریونیو پنجاب سے مفصل محکمانہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں اعلی اور کلیدی عہدوں کے افسران بھی شامل ہیں ،جنہوں نے بچائو کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :