پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرارد یتے ہوئے مسترد کردیا

بھارت پاکستان کے اندروانی معاملات میں مداخلت کررہا ہے، ملک کے اندر دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے، توسیع پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ، ڈاکٹر محمد فیصل کل بھوشن کے کیس میں ایک جامع جواب جمع کرایا ہے،بھرپور انداز میں کیس لڑیں گے ،25 دسمبر کو جاسوس سے اس کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرائی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش ہے ،افغان مہاجرین کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، امریکی صدر کے القدس بارے بیان قابل مذمت ہے ، او آئی سی کے اعلامیے پر من وعن عمل کرینگے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں مشکلات درپیش ہیں،ہم پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان کو افریقہ کی سب سے بلند چو ٹی سائیکل پر سر کرنے پرمبارکباد دیتے ہیں،بھارت نے پہلے بھی پاکستان کی جونیئر سکواش ٹیم کو ویزا نہیں دیا تھا۔اب کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بھی ایسے ہی معاملات سامنے آ رہے ہیں، پریس بریفنگ

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:04

پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرارد یتے ہوئے مسترد کردیا
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرارد یتے ہوئے مسترد کردیا ہے، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بھارتی الزامات کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندروانی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور ملک کے اندر دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے، بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں،پاکستان نے عالمی عدالت انصا ف میں بھارتی جاسوس کل بھوشن کے کیس میں ایک جامع جواب جمع کرایا ہے، پاکستان بھرپور انداز سے کل بھوشن یادیو کا کیس لڑے گا، انہوںنے بتایا کہا کہ بھارت نے 25 دسمبر کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو پاکستان بھیجنے کی اطلاع دی ہے،25 دسمبر کو کلبھوشن یادیو کی اس کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرائی جائے گی، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اعلامیہ پر من و عن عمل کرے گا، ہم وزیرستان میں دہشت گردوں کے مسلح افواج پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان بار ہا افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے،افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش ہے، 31 دسمبرکو افغان مہاجرین کے پی او آرکارڈز کی مدت ختم ہو رہی ہے ،افغان مہاجرین کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے پرو گرام اینڈ کو آرڈینیشن نے پاکستان کو اپنا آیندہ تین برس کے لیے رکن منتخب کر لیاہے۔پاکستان اور بلغاریہ کی باہمی سیاسی مشاورت کو تیسرا دور صوفیہ میں منعقد ہوا۔ہم پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان کو افریقہ کی سب سے بلند چو ٹی سائیکل پر سر کرنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ بھارت کا کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے بارے میں جواب موصول ہوچکاہے۔بھارت نے 25 دسمبر کو کل بھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو پاکستان بھیجنے کاطلاع دی ہے۔25 دسمبر کو کلبھوشن یادیو کی اس کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات ہو گی۔بھارتی جاسوس کل بھوشن کے کیس میں پاکستان نے ایک جامع جواب جمع کرایا ہے ،اب ایک کاونٹر میموریل بھی ہو سکتا ہے اور کیس کی مزید سماعت بھی۔

جو بھی ہو گا پاکستان بھرپور انداز سے کل بھوشن جادیو کا کیس لڑے گا ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ ڈیزاین خطے کے امن کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔قومی اسمبلی نے بھی امریکی صدر کی یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کی مزمت کی قرارداد منظور کی۔ایل او سی پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 54 شہادتیں ہوئیں۔ جنگ بندی معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں میں اب تک 182 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے حوالے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں مشکلات درپیش ہیں، پاکستان نے کئی مرتبہ بنگلہ دیش کو 1974 کے سہہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آگے بڑھنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیرستان میں دہشت گردوں کے مسلح افواج پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شرکت کی۔او آئی سی کے وزراے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے شرکت کی۔سیکریٹری خارجہ بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بار ہا افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش ہے۔دسمبر 31 کو افغان مہاجرین کے پی او آرکارڈز کی مدت ختم ہو رہی ہے۔افغان مہاجرین کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔افغانستان کے ایک فوجی وفد نے حال ہی میں ڈی جی ایم او کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا۔دورے میں ایک دوسرے کے ممالک میں لائزون آفسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی پاکستان کی جونیئر سکواش ٹیم کو ویزا نہیں دیا تھا۔اب کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بھی ایسے ہی معاملات سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوے ان کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات پر اثر انداز نہیں ہو رہا بلکہ بھارت پاکستان کے اندر مداخلت کر رہا ہے۔پاکستان او آئی سی کے اعلامیہ پر من و عن عمل کرے گا۔ شمیم محمود