ڈاکٹرعاصم کے خلاف میگا کرپشن کیس کی سماعت

سابق مشیرِ پیٹرولیم کے نجی بینک اکاؤنٹ سے لندن رقم منتقل ہوتی رہی ہے،استغاثہ کے گواہ کا بیان

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:04

ڈاکٹرعاصم کے خلاف میگا کرپشن کیس کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کے خلاف میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ نے کہا ہے کہ سابق مشیرِ پیٹرولیم کے نجی بینک اکاؤنٹ سے لندن رقم منتقل ہوتی رہی ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نجی بینک (یوبی ایل) کے ملازم مصباح الدین نے ڈاکٹرعاصم کے بیرون ملک کرنسی اکاؤنٹ کا ریکارڈ جمع کراتے ہوئے اپنا بیان بھی قلمبند کرایا۔

گواہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے یو بی ایل اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف اوقات میں حبیب بینک لندن برانچ میں رقم منتقل کی اور یہ رقم زیادہ تر غیرملکی کرنسی تھی جو 2012 کے بعد منتقل ہوئی۔عدالت نے گواہ کے بیان پر ڈاکٹرعاصم کے وکیل سے 21 دسمبرکو دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی جب کہ ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی دخواست بھی منظور کرلی گئی۔#

متعلقہ عنوان :