Live Updates

عمران خان دہشتگردی کی عدالت،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں اشتہاری ہیں استعفیٰ دیں، مریم اورنگ زیب

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:58

عمران خان دہشتگردی کی عدالت،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں اشتہاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان دہشتگردی کی عدالت،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں اشتہاری ہیں، لہذا استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر نے عمران خان کے سپریم کورٹ میں اعترافی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے فارن فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، عمران خان رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کے بل رہے ہیں، کے پی کے میں احتساب کمیشن کیوں بند ہے، اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں پوری قوم کو بتائیں، زکوة کے پیسوں سے جوا کس نے کھیلا، انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ کے پی کے میں انہوں نے 4سال عوام کیلئے کیا کیا، عمران خان یہ بھی بتائیں کہ عمران خان کو 2014 میں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا، بنی گالہ کا گھر کس منی لانڈرنگ سے بنایا، پرویز مشرف بیرون ملک سے دیتے ہیں وہی عمران خان کرتے ہیں، عمران وہی بتائیں کرتے ہیں جو ملک سے باہر بیٹھا غدار وطن مشرف کرتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات