احاطہ عدالت میں کیپٹن صفدر کو کال سننا مہنگی پڑ گئی،عدالت برہم،موبائل فون ضبط

روسٹرم پر آ کر معافی مانگی ،عدالت نے ایک ہزار جرمانہ کے بعد فون واپس کردیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:52

احاطہ عدالت میں کیپٹن صفدر کو کال سننا مہنگی پڑ گئی،عدالت برہم،موبائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر ) صفدر کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا گزشتہ جمعرات کے روز نیب حکام کی جانب سے کپٹین(ر)صفدر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں کال سنی سابق وزیراعظم کے داماد کو مہنگا پڑھ گیا جس پر دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس محسن اختر کیانی نے کپٹین(ر) صفدر کی سر زنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کمرہ عدالت ہے کوئی پارک نہیں ہے جس کے بعد عدالتی عملے نے موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں جب عدالت کی کاروائی ختم ہوئی تو کپٹین (ر) صفدر روسٹرم پر گئے اور معافی مانگتے ہوئے موبائل فون واپس کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ تحریری طور پر معافی نامہ لکھ کر لائے جس کے بعد سابق وزیراعظم کے داماد نماز کیلئے چلے گئے اور بعدازاںتحریری معافی نامہ جمع کروانے کے بعد عدالت عالیہ کے حکم ہزار روپے جرمانہ کئے جانے کے بعدموبائل فون واپس کر دیا گیا۔