اسلام آباد مقامی عدالت میں دو مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے قتل کے دو مجرموں ڈاکٹر سیف الدین اور عبدالخالق پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان نے مقدمہ قتل کے دو ملزمان کے مقدمہ کی سماعت کی،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر سیف الدین اور عبدالخالق کو عمر قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزمان پر اسلام آباد کے علاقہ ترامڑی میں مسعود اشرف نامی رہائشی کے قتل کا مقدمہ2013ء میں تھانہ کورال میں درج کروایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :