میں نے اپنی گائیگی کے ذریعے ٹوٹے دلوں کی ترجمانی کی ہے عطا اللہ عیسی خیلوی

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:48

میں نے اپنی گائیگی کے ذریعے ٹوٹے دلوں کی ترجمانی کی ہے عطا اللہ عیسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی گائیگی کے ذریعے ٹوٹے دلوں کی ترجمانی کی ہے اور جس قدر مجھے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے محبتیں ملی ہیں وہ میری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گلوکاری کے ساتھ فلموں میں اداکاری بھی کی مگر میرا اداکاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور میں آج بھی فن موسیقی سے وابستہ ہوں مگر اس طرح کے حالات نہیں رہے کہ جس طرح آج سے پندرہ بیس سال پہلے ہوا کرتے تھے کہ لائیو کنسرٹ کے دوران ہزاروں افراد کا مجمہ سننے کے لئے آتا تھا ،بد قسمتی سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ منقطع ہو گیا ۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے جس میں ہماری پاک فوج نے مرکزی کردار ادا کیاہے اور میں اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہماری حفاظت کی ۔۔

متعلقہ عنوان :