بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

پہلا میچ روایتی حریفوں کے درمیان لاہور میں ہوگا، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور18 جنوری کوعجمان، فائنل 21 جنوری کو کھیلا جائے گا پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، نثارعلی کوکپتان اور عامراشفاق کو پاکستانی ٹیم کانائب کپتان مقرر

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:44

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 جنوری 2018 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور18 جنوری کوعجمان میں ہوں گے جب کہ فائنل 21 جنوری کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چئیرمین سیدسلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ نثارعلی کوکپتان اور عامراشفاق کو پاکستانی ٹیم کانائب کپتان مقرر کیا، ٹیم آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، مسعودجان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم ٹیم پاکستان کے میڈیا مینیجر ہوں گے۔پاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بدرمنیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنااللہ، اسرار حسین، محمد راشد اور پلیئنگ مینیجر ذیشان عباسی کے نام شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :