ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بینک کی طرف سے بیجنگ میں قدرتی گیس کے پراجیکٹ کیلئے 250ملین امریکی ڈالر قرضے کی فراہمی

دو سال قبل قیام کے بعد سے یہ بینک کی چین میں سرمایہ کاری والا پہلا پراجیکٹ ہے

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی ) نے چینی دارالحکومت میں فضائی کوالٹی کو بہتر بنانے اور کوئلے سے گیس میں تبدیلی کے جاری عمل کی حمایت کیلئے بیجنگ میں قدرتی گیس کے ایک پراجیکٹ کیلئے 250ملین امریکی ڈالر کا قرضہ دیا ہے،یہ منصوبہ دو سال قبل اس بینک کے آغاز کے بعد سے چین میں اس کی پہلی سرمایہ کاری ہے،یہ پراجیکٹ 510دیہی موضعات میں 216750گھروں کو قدرتی گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک سے منسلک کرے گا جس سے بیجنگ کے کوئلے کے استعمال میں 650000میٹرک ٹن کی کمی کرنے میں مدد ملے گی ،کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 595700ٹن کی کمی ہو گی اور زراعت میں 3700ٹن سالانہ کی کمی ہو گی ، اس منصوبے پر بیجنگ گیس گروپ عملدرآمد کرے گا جو کہ اے آئی آئی بی کا پہلا کارپوریٹ قرضہ ہے،اے آئی آئی بی کے صدر جن لائی چن نے کہا کہ چین کے کوئلے پر اپنے انحصار میں کمی کرنے کے عزم سے طرز زندگی میں تبدیلی آئے اور ماحول میں بہتری آئے گی ، یہی وجہ ہے کہ ہم ان کے زبردست منصوبے میں شامل اس پراجیکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں ، اپنے ماحول اور ترقیاتی مقاصد کو پورا کرنے میں بالخصوص معاہدہ پیرس کے تحت رکن ممالک کے عزائم پورا کرنے میں رکن ممالک کی مدد کرنے کے اپنے غیرمتزلزل عزم کے پیش نظر یہ بات زیادہ موزوں ہے کہ چین میں ہماری سرمایہ کاری سے ایسا پائیدار انفراسٹرکچر متعارف ہو گا جو زہریلی گیس کے اخراج میں کمی کرے گا اور ایشیا میں انتہائی اہم اقتصادی گڑھوں میں سے ایک کو بحال کرنے میں مدد ملے گی ۔

۔

متعلقہ عنوان :