امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے تیسری مرتبہ مرکزی شرح سود میں اضافہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء)امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح سود 1.25 فیصد سے بڑھا کر1.5 تک لے جانے کا اعلان کیا ہے جسکی وجہ لیبر مارکیٹ میں استحکام آنا ہے، رواں سال امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے تیسری مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فیڈرل ریزرو نے کرنسی پالیسی کے رسمی اجلاس کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ نومبر میں امریکا کی معیشت مستحکم طور پر ترقی کرتی رہی ، روز گار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال امریکا میں افراط زر میں کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو نے 2015 اور 2018 میں عالمی مالیاتی بحران ہونے کے بعد پہلی مرتبہ شرح سود بڑھانے کا آغاز کیا تھا۔۔