لاہور، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:31

لاہور، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کر دئییدرخواست گزار غلام یاسین بھٹی کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا، انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام اور ممبران قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے نوازشریف کو ان کی سیٹ سے ڈی نوٹیفائی کیا اور ان کے حلقے کے عوام کو نمائندگی سے محروم کر دیا،انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کر دئیے۔