انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے روم پہنچ گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:16

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے روم پہنچ گئے
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پاکستانی میڈ یاکی شہ سرخیوں میں بھی جگہ بنا رہی ہے۔نوبیاہتا جوڑے نے اٹلی کے شہر تسکنی میں واقع 800سال پرانے ویلا بورگوفینو کیے ٹومیں دھوم دھام سے شادی کی۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے کے لیے میڈ یا اور اپنوں سے دور اٹلی کے دارالحکومت روم چلے گئے ہیں جہاں وہ خوشگوار لمحات اکھٹے گزار رہے ہیں۔بھارتی میڈ یا کے مطابق رومن ہنی مون کے بعد نو بیاہتا جوڑا جنوبی افریقہ چلا جائے گا جہاں ویرات کوہلی بھاتی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ انوشکا شرماان کے ساتھ ہی وہاں نیو ایئر منائیں گی۔۔