لاہور،سپیشل سینٹرل جج لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 250 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) سپیشل سینٹرل جج لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 250 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ ان ملزمان کو گرفتار کر کے فوری طور پر عدالت میں پیش کریں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ تعداد میں ملزمان انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں ملوث اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں جبکہ دوسری طرف ایف آئی اے نے ان 250 ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں جنہوں نے ان ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :