چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب بھر کے کمشنروں کو صاف دیہات پروگرام کی نگرانی کے اختیارات دیدئیے

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے کمشنروں کو صاف دیہات پروگرام کی نگرانی کے اختیارات دیدئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجاب حکومت کے صاف دیہات پروگرام کی نگرانی کیلئے اپنے اپنے اضلاع میں دورے کر کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا دورہ کریں اور رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :