پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح 23 دسمبر کو کیا جائیگا

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح 23 دسمبر کو کیا جائیگا اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر سہیل ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں افتتاحی تقریبات کا جائزہ لیا گیا اور بتایاگیا کہ توقع ہے کہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کرینگے۔

متعلقہ عنوان :