Live Updates

عمران خان اور سربراہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک رابطے میں جلد ملاقات کرنے کا فیصلہ ، ملاقات کا ایجنڈا ترتیب دینے کے لئے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کو ٹاسک دے دیا گیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:04

عمران خان اور  سربراہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ٹیلی فونک رابطے میں جلد ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنمائوں میں ٹیلی فونک رابطے میں ملکی سیاسی صورت حال پر اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

ملاقات کا ایجنڈا ترتیب دینے کے لئے پاک سرزمین پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ بعدازاں عمران خان نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو آگے لے جانا ہے تو قبل از وقت انتخابات کرانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ نواز شریف کی کرپشن بچائی جائے ۔

ہماری تاریخ گواہ ہے کہ عدالتوں نے کبھی کسی طاقتور کے اوپر ہاتھ نہیں ڈالا لیکن اب عدلیہ کی جانب سے پانامہ فیصلے کے بعد ملک کے لئے ایک ڈیفائنگ موومنٹ ہے اس فیصلے سے پاکستان ایک حقیقی جمہوری نظام کی طرف جائے گا ۔ میرے خیال میں اب پاکستان ہمیشہ کے لئے بدل چکا ہے ۔ نواز شریف کہتا ہے کہ اگر میرے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں تو تمہیں کیا جبکہ عوامی عہدہ رکھنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی تفصیلات قوم کے سامنے رکھے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے بتایا کہ انصاف ایک مہذب معاشرے کے لئے بنیادی چیز ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا ۔ جو کہتے ہین کہ جمہوریت خطرہ میں ہے ان کی کرپشن کو اب خطرہ پڑ گیا ہے اس سے پہلے خطاب کے لئے آمد پر وکلاء نے عمران خان کو جناح کیپ پہنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات