صومالیہ، پولیس اکیڈمی میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15ہو گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:01

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) صومالیہ میں پولیس وردی میں ملبو س خو د کش بمبار نے پو لیس اکیڈمی کو نشانہ بناتے ہوئے خو د کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبلہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بلیو یونیفارم میں ملبوس خود کش بمبار صومالیہ کے دارلحومت موغادیشو میں پولیس کے تربیتی مرکز میں داخل ہو ا جس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے پولیس ترجمان میجر محمد حسین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے جسم کے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھا ہو ا تھا اور اس نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پولیس کی پریڈ جاری تھی ڈائریکٹر آف امین ایمبولینس عبدالقدیر عبدالرحمن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں ہونے والے خو د کش حملے میں13افراد ہلاک اور 15کے قریب زخمی ہوئے ہیں حملے کی ذمہ دار ی عسکریت پسند اسلامی گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے

متعلقہ عنوان :