نیب ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس:ملتان میٹروپراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی انکوائری کی منظوری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 19:31

نیب ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس:ملتان میٹروپراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء ) : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ملتان میٹرو پراجیکٹ میں مبینہ اربوں روپے کی بدعنوانی ،شریف برادران اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں دائر ریفرنسزسمیت مختلف اداروں میں کرپشن اورحکومتی جاری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی کی درخواستو ں پرتحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ملتان میٹروبس پراجیکٹ کرپشن کیس اورحبیب بینک نیویارک برانچ منی لانڈرنگ تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔اسی طرح سابق ایم پی اے نصراللہ بلوچ کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال پرانکوائری اور نیوایئرپورٹ اسلام آبادکی تعمیراور منصوبے میں مبینہ بدعنوانی کیخلاف تحقیقات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی آئی اے طیارے اے 310 کی فروخت میں ہونے والے نقصان اوروی سی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سمیت دیگرکرپشن کیسزکیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اس موقع پرنیب ایگزیکٹو بورڈ نے اسحاق ڈار کوانٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کافیصلہ کرلیاہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ریڈ وارنٹ جاری کرکے وطن واپس لایا جائے گا۔نیب حکام کاکہناہے کہ اسحاق ڈار کوایسی کوئی بیماری نہیں جس کاپاکستان میں علاج نہ ہو۔ اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ احتساب عدالت اسحاق ڈار کوپہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

مزید برآں چیئرمین نیب کے احکامات پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی سرور شیخ کو معطل کرکے انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ ترجمان نیب نے بتایاکہ سرور شیخ کیخلاف محکمانہ انکوائری کیلئے خصوصی ٹیم ہیڈآفس اسلام آبادسے کراچی پہنچ گئی ہے۔انکوائری ٹیم یومیہ بنیادوں پراپنی تحقیقات کرے گی۔جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک سرور شیخ معطل ہی رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرور شیخ کیخلاف تحقیقات کرپشن اور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :