صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:00

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملہ آور نے پولیس اکیڈمی میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا ڈیآ جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :