سید علی گیلانی کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

دسمبر کو دہلی کے ہیڈ آفس میں طلب

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کو توسیع دیتے ہوئے مرکزی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سید علی گیلانی کے نام نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بزرگ مزاحمتی قائد کے قریبی حلقوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتیایا کہ سید علی گیلانی کو 18 دسمبر کے روز نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر طلب کیا گیا ہے خیال رہے مبینہ منی لانڈرنگ اور حوالہ رقومات کے لین دین کیسوں کی تحقیقات کے پہلے مرحلے میں اے این آئی اور ای ڈی نے شبیر احمد شاہ ‘ الطاف شاہ ‘ ایاز اکبر ‘ پیر سیف اللہ ‘ شاہد الاسلام اور معروف کشمیری تاجر ظہور وٹالی سمیت 10 کشمریوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور یہ سبھی لوگ پچھلے کئی ہفتوں سے دلی کے ہائی سکیورٹی تہاڑ جیل میں بند پڑے ہیں رواں برس ماہ اگست کے اواخر میں قومی تفتیشی ایجنسی ’ اے این آئی اور مرکزی تحقیقاتی ادارے ‘ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پاکستان اور دیگر ممالک سے مبینہ طور پر رقوماتی حاصل کرنے کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ اور حوالہ سکینڈل کی روشنی میں سرینگر اور نئی دہلی میں الگ الگ چھاپوں کے دوران حریت کے دونوں دھڑوں سے وابستہ 7 لیڈروں بشومل کو گرفتار کیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :