Live Updates

مسلم لیگ ن کے 60 سے 70 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے: جہانگیر ترین کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 19:31

مسلم لیگ ن کے 60 سے 70 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) جہانگیر ترین کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن کے 60 سے 70 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اس وقت ان کی جماعت کیساتھ رابطے میں ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پچھلے الیکشن میں ن لیگ نے بھاگ دوڑ کرکے زبردستی کئی رہنماوں کو پارٹی میں شامل کروایا تھا۔ تاہم اب ان رہنماوں کی شمولیت ن لیگ کو بھاری پڑ رہی ہے۔ جہانگیر ترین کا دعوی ہے کہ 60 سے 70 اراکین اسمبلی جو کبھی ن لیگ میں جا کر خوش نہیں تھے، وہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں اور جلد شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات