دسویں پانچ روزہ اردو عالمی کانفرنس

21دسمبر سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شروع ہوگی

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) دسویں پانچ روزہ اردو عالمی کانفرنس 21دسمبر سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شروع ہوگی۔کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ جمعرات کے روز آرٹس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلی، دوسری کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا تھا اور اب دسویں عالمی اردو کانفرنس کررہے ہیں،کانفرنس میں پاکستانی ادب کے 70 سال کی تاریخی پہلوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موسیقی، مصوری، تھیٹر کے ذریعے اپنے ثقافتی ورثے کی ترویج کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہتھیار نہیں لیکن ستار اور رنگ ہیں جس سے ہم دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیشن کا نام قائد اعظم کا پاکستان رکھا گیا ہے جس میں قائد کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

احمد شاہ نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس کی کامیابی کا سر چشمہ میڈیا کے سر ہے اور میں میڈیا سے بھر پور تعاون کی امید رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس انڈیا سمیت دیگر ممالک سے مہمان آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اردو زبان کی محبت ہے جو دنیا بھر سے لوگ شرکت کے لیے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی بہتر انتظامات کی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :