پاکستان کیخلاف گریٹر پلان بنایا گیا ہے، لگتا ہے جلد کچھ ہونے والا ہے

اس مرتبہ مارشل لاء نہیں لگے گا نہ ہی ادارے کچھ غلط کریں گے، لیکن بیرونی قووتیں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 19:11

پاکستان کیخلاف گریٹر پلان بنایا گیا ہے، لگتا ہے جلد کچھ ہونے والا ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف گریٹر پلان بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے تشویش ناک خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لگتا ہے جلد کچھ ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ مارشل لاء نہیں لگے گا نہ ہی ادارے کچھ غلط کریں گے، لیکن بیرونی قووتیں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف گریٹر پلان بنایا گیا ہے۔ جیسی مایوس کن صورتحال اب دیکھ رہا ہوں ایسی ماحول کبھی نہیں دیکھا۔ ایسی ماحول تو آمریت کے دور میں بھی نہیں دیکھا۔