پچھلے دور میں عوام سے کئے وعدے وفا ہورہے ہیں،ثناء اللہ خان زہری

سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کا افتتاح 2015میں کیا تھا انشاء اللہ یہ ہمارے ہی دور حکومت میں مکمل ہوگا،وزیراعلی بلوچستان نواب

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:20

پچھلے دور میں عوام سے کئے وعدے وفا ہورہے ہیں،ثناء اللہ خان زہری
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہم نے پچھلے دور میں جو وعدئے عوام سے کیئے تھے وہ وفا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کا افتتاح 2015میں کیا تھا انشاء اللہ ہماری ہی حکومت کے دور میں مکمل ہوگا،ریلوئے سیکشن کی بحالی کے بعد عوام کی نقل و حمل میں آسانی کے علاوہ سبزیوں اور قدرتی معدنیات کی رسد میں بھی آسانی ہو گی،موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ تعلیم و صحت کی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے ،عوام مکا معیار زندگی بلند بنانا ہمارئے فرائض میں شامل ہے موجودہ مخلوط حکومت نے صوبے میں قیام امن پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دئے کر اسے یقینی بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق ،صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ،آئی جی ایف میجر جنرل انجم ندیم،ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فیصل مشتاق ،برگیڈئیر عمر فاروقی ،ائے جی ایم ریلوئے انور جاوید،کمانڈنٹ ایف سی کرنل ذوالفقار باجوہ،کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج ،ڈی آئی جی پولیس سبی ملک سلیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران ،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس نجیب اللہ پندرانی،عبدالغفور کرد و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے عوام کے ساتھ جو وعدئے کیئے ہیں وہ الحمد اللہ وفا ہورہے ہیں سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی اس کی علامت ہے صوبے سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں اس ضمن میں ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق بھرتی کیا گیا ہے جبکہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صحت و تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبے تکمیل تک پہنچا دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند بنانا ہمارا مشن ہے جس کے لیے صوبائی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑئے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمارئے فرائض میں شامل ہے ترقی دشمن عناصر کو کسی سورت معاف نہیں کیا جائے گا ان کا آخری پناہ گاہ تک پیچھا کیا جائے گا انہوںنے مزید کہا کہ سانگان کے علاقے میں لیویز فورس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ سانگان لیویز تھانے کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی جائے گی اس ضمن میں لیویز فورس میں نئی تعیناتیوں کو بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ لیویز فورس صوبے کی مثالی فورس ہے جسے جدید اسلحہ و سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :