Live Updates

لاشوں پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،ہمدردیاں شہداء لواحقین کیساتھ ہیں،شہبازشریف

ماڈل ٹاؤن کاواقعہ افسوسناک تھا،میں نےواقعہ کی انکوائری کیلئےعدالتی کمیشن بنانےکی درخواست اسی روز کی تھی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 19:06

لاشوں پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،ہمدردیاں شہداء لواحقین کیساتھ ہیں،شہبازشریف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ افسوسناک تھا،واقعہ پرمیں نےاسی روز کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17جون 2014 کو میں نے پریس کانفرنس کی تھی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واقعہ کی انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں تا ہم لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ22مہینے سٹے آرڈر پر رہا اور بعض عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے اس اہم منصوبے میں رکاوٹ پیدا کی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا پر اختلافات ہیں تو فاٹا کی70سالہ تاریخ کو بدل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں آج لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، اسحاق ڈار، مریم نوازسمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں امریکی فیصلے کیخلاف فلسطین کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور اوآئی سی کے اجلاس پرمکمل عملدرآمد کرنے کا عزم بھی کیاگیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کہا کہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل رہاتھا اب مشکلات آرہی ہیں۔ملک کے موجودہ حالات خوش کن نہیں ہیں۔ملک بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے کی طرف جارہی ہے۔سٹاک ایکسچینج 54سے کم ہوکر37ہزارپوائنٹس پرآچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ایسے فیصلے انتشار اومعاشی بدحالی کاباعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 4سال محنت کرکے بجلی کی کی کمی کو دور کیا۔نوازشریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے بھی سست روی کاشکارہیں۔دہشتگردی نے بھی پھرسراٹھانا شروع کردیاہے۔سب چیزیں نشاندہی کررہی ہیں کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتوار کووطن واپس آنے کافیصلہ کیاہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات